مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو رہا کر دیا گیا

317

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا ئی پر مریم نواز جیل پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد کہا کہ اگر کسی دوسرے کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔

20ماہ  بعد حمزہ شہباز کی رہائی پر مریم نوازنےجیل پرحمزہ شہباز کاخیر مقدم کیا، اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان بھی حمزہ شہباز کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔

حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد لاہور کے 12 مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں، جہاں اُن کا استقبال ڈھول کی تھاپ  اور پھول نچھاور کرکے کیا گیا ہے۔