برطانیہ: یونیورسٹی کے احاطے میں جنگِ عظیم دوئم کا بم برآمد

558

برطانیہ کی ایکزیٹر یونیورسٹی کے احاطے میں جنگ عظیم دوئم کا بم برآمد ہوا جو ابھی تک نہیں پھٹا تھا۔

کھدائی کے دوران فعال بم کی دریافت کے بعد سیکورٹی حکام نے آس پاس کے 2،600 سے زائد گھرانوں کو خالی کرادیا ہے۔

دھماکہ خیز مواد کے پائے جانے کے بعد سیکڑوں طلباء کو بھی یونیورسٹی سے نکال لیا گیا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران مئی 1942 میں جرمن بمباروں نے اس شہر پر حملہ کیا تھا۔

دھماکہ خیز آلے کی کمپبائی لگ بھگ 8 فٹ (2.5 میٹر) ہے۔