پارکنگ ایریا میں انتہائی نایاب نسل کی لومڑی دریافت

487

امریکی شہر اوریگون میں ایک شخص کو انتہائی نایاب لومڑی پارکنگ ایریا میں دکھائی دی اور اُس نے تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ایلن مائلز نے بتایا کہ وہ ماؤنٹ بیچلر میں سکائلنر کی پارکنگ لاٹ میں تھے جب انہوں نے دیکھا کہ ایک عورت کو ایک جانور کی تصاویر کھینچتے ہوئے دیکھا۔

“میں نے ایک عورت کو پہاڑی پر ایک غیرمعمولی جانور کی تصویر کھینچتے ہوئے دیکھا۔ یہ کوئی کتا نہیں تھا اور مجھے شک ہوگیا کہ یہ ایک خاص جانور ہے۔

جنگلی حیات کے ماہرین نے مائلز کی تصاویر کا جائزہ لیا اور اس جانور کی شناخت سیرا نیواڈا کی کالی لومڑی کے طور پر کی۔ اس نسل کی لومڑی کو انتہائی نایاب سمجھا جاتا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ کیلیفورنیا کے جنگل میں ان کی صرف 50 تعداد موجود ہے۔