‘شرعی طور پر مسلمانوں کا پیسہ مندر کی تعمیر کے لیے نہیں لگ سکتا’

816

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مسلمانوں کا پیسہ مندر کی تعمیر کے لیے نہیں لگ سکتامسلمانوں کا پیسا ان کی مرضی کےمطابق استعمال ہوناچاہیے، مندر کی تعمیر کیلیے  وزیر اپنی جیب سےپیسا دیتا ہے تو اس کی مرضی ہے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط ماننےکےباوجود آج بھی ہم گرےلسٹ میں ہیں مزید 1000دن بھی اس حکومت کو مل جائیں تو کچھ نہیں کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرول سمری میں کچھ روپےکم اور پی ٹی آئی جشن منائےگی، آج تمام قسم کےمافیاز سرگرم ،مغل شہزادے ملک پرمسلط ہیں پی ٹی آئی جن کااحتساب کرنا چاہتی تھی آج وہ انکی حکومت میں  ہیں، پی ٹی آئی کےآدمی نےخود کہا 35کروڑ روپےمیں سینیٹ ٹکٹ دیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیلیے فنڈ میں سےکتنے جنوبی پنجاب میں لگائے گئے، جنوبی پنجاب کےمسائل کےحل کےلئے21مارچ کو ملتان میں جلسہ ہوگا۔