ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 196 رنز کا ہدف

377

پاکستان سپرلیگ سکس کے نویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔ جیمز ونس 45 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان محمد رضوان نے 43 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

اوپنر کرس لین نے صرف 14 گیندوں پر 32 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔صہیب مقصود نے 34، روسو نے 7، خوشدل شاہ نے 6 رنز کی باری کھیلی، شاہد آفریدی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال نے 2 جب کہ عماد وسیم، محمد عامر، وقاص مقصود اور کرسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ملتان سلطانز نے حریف ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز نے 158رنز کا ہدف 22 گیندیں قبل 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو 155 رنز سے زائدکے اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ 76 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا۔