سالانہ انتخابات:’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ نے کلین سوئپ کرلیا

617

کراچی:کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات میں ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ نے کلین سوئپ کرلیا  اور 17نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ انتخابات کیلئے صبح 9 تا شام5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس پینل اوردستورپینل نے انتخا بات میں حصہ لیا ہے،کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے اراکین نے بڑی تعداد میں انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

 

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے سالانہ انتخابات برائے سال2021-22 کے چیئرمین الیکشن کمیٹی حسن امام صدیقی کی جاری کردہ نتائج کے مطابق ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ کے صدر کے امیدوار راشد عزیز ،نائب صدور کے امیدوار محمد اسلم خان اور وکیل الرحمن بھاری اکثریت سے ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں ہیں۔

May be an image of 1 person and outdoors

اسی طرح ڈیمو کریٹس پینل سے انفارمیشن سیکرٹری کے امیداوار حماد حسین نے کثیر تعداد میں ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں ہیں۔

جبکہ دی ڈیمو کریٹس پینل سے سیکرٹری کے لیے موسی کلیم (بلا مقابلہ منتخب)، جوائنٹ سیکرٹری سید نبیل اختر (بلا مقابلہ منتخب) عادل ظفر خان (بلا مقابلہ منتخب)اور خزانچی کے لیے محمد بلال طاہر پہلے ہی بلا منتخب ہوچکے ہیں، دی ڈیمو کریٹس پینل نے ممبر ایگزیکٹو کونسل کی تمام9 نشستوں پر اپنے مدمقابل دستور پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔

الیکشن کمیٹی کے حتمی نتائج کے مطابق دی ڈیمو کریٹس پینل کے عاصم بھٹی ،عبدالقادر منگریو،جمال خورشید ،عاطف خان،فہمیدہ یوسفی،سید فرید عالم،منصور احمد خان(مانی)،محسن احمداور خالد خان ایگزیکٹو کونسل کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

 الیکشن کمیٹی کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر کی،سیکرٹری انفارمیشن اورممبر گورننگ باڈی کی9نو نشستوں پر رائے شماری کی گئی ہے۔