وائی فائی کی رفتار کیسے بڑھائیں؟

602

انٹرنیٹ کی سست رفتار آج کل کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کا شکار پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔بعض افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔

اس سے بچنے کے لیے کچھ ٹپس ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے وائی فائی کی رفتار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایسی ہی کچھ ٹپس ہم آپ کو بتاتے ہیں جس سے آپ کے وائی فائی کی اسپیڈ میں حیران کن حد تک اضافہ  ہوجائے گا۔

روٹر کو پرفیکٹ اسپاٹ پر رکھنا

روٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کا درمیانی حصہ  ہوتا ہے جہاں اسے کسی میز یا شیلف پر اور  دیواروں سے دور رکھیں  کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔

ایک اور روٹر لے لیں

دوسرے روٹر کو گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر آپ وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

پاس ورڈ کا استعمال

اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی لہذا غیر ضروری ڈیوائسز کے کنیکٹ ہونے سے بچنے  کے لیے  پاس ورڈ کا استعمال کریں۔

الیکٹرونک ڈیوائسز سے دور رکھنا

روٹر کو ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکرز، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ  بلیوٹوتھ اسپیکر زبھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں۔