جمال خاشقجی قتل: محمد بن سلمان پر پابندی عائد نہیں کریں گے، بائیڈن انتظامیہ

264

بائیڈن انتظامیہ کی رپورٹ میں 2018 میں ترکی میں ہوئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں کا حکم دینے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مجرم قرار دینے کے باوجود بائیڈن انتظامیہ اُن پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی۔

امریکی محکمہ خزانہ نے سعودی انٹلیجنس اور سعودی ریپڈ فورس کے سابق نائب سربراہ جنرل احمد العسیری اور ایک سینئر سعودی عہدیدار پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

ادارے کے سکریٹری جینیٹ ییلن نے اپنے بیان میں کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں براہِ راست ملوث ہونے پر محکمہ سعودی عرب کی ریپڈ فورس اور ایک اور سینئر سعودی عہدیدار پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے رہا ہے۔

تاہم محمد بن سلمان پر پابندی کے حوالے سے جوبائیڈ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ولی عہد شہزادے پر پابندی عائد کرنے سے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات میں دراڑ پڑسکتی ہے۔