“پیپلز پارٹی کی حکمرانی کے باجود سندھ آج بھی محرمیوں کا شکار ہے”

284

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن پاکستان میں کاروبار بن گیا ہے،حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے،پیپلز پارٹی 50سال مسلط رہنے کے باوجودسندھ آج بھی محرمیوں کا شکار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  سندھ کےنوجوانوں کو نوکری بھی پیسےدےکرملی ہے،سندھ میں آج بھی بڑی صنعتیں نہیں لگ رہی ہیں،سندھ کےپاس جتنے قدرتی وسائل ہیں اتنےکسی صوبےکےپاس نہیں۔

وفاقی وزیراسدعمرکا کہنا تھا کہ وسائل کےباوجودسندھ کےعوام خوشحال نہیں ہیں، زرداری خوشحال ہے،سندھ کےحکمران عوام کےمسائل حل کرنےمیں ناکام ہوچکے،وزیراعظم سندھ میں زیادہ وقت گزارنا اوریہاں کےلوگوں سےملاقات کرناچاہتےہیں۔