‘دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیاجائےگا’

270

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیاجائےگا ہماری افواج کوملک کے دفاع کیلیے  ہر لمحہ تیار رہناہوگا۔

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر منعقدہ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ذریعے ہماری افواج نے وطن کا بھرپوردفاع کیا ہماری افواج کوملک کے دفاع کیلیے  ہر لمحہ تیار رہناہوگا دنیا نے دیکھا پاکستان نے امن کیلیے بھارتی پائلٹ کو واپس کیا ہم اپنی ذمے داریاں   جانتے ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلیے ہر لمحہ تیار ہیں ۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے پلائٹس کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے امن کیلئے بھارتی پائلٹ واپس کیا، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخی دن پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کو بہترین صلاحیتوں  پر سلام پیش کرتاہوں دنیا نے دیکھا کہ پاکستان  نے امن کے لیے بہترین اقدامات کیے، پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا فوری جواب دیاجائےگا۔

ایئرچیف نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑاہےپاکستان کےلیے ہمیشہ امن کا قیام اولین ترجیح رہی ، پاکستان امن پسند ملک  ہے۔