دماغی ٹیومر سے متعلق جاننے کی باتیں

989

دماغ کا ٹیومر دماغ میں خلیوں کی اضافی نشوونما کا نام ہے جو غیر معمولی ، بے قابو طریقے سے ہوتی ہے۔ یہ کینسر(مہلک) بھی ہوسکتا ہے اور غیر کینسر (بےضرر) بھی۔

دماغی ٹیومر کی درجہ بندی 4 تک کی جاتی ہے جیسے کہ وہ کتنی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور علاج کے بعد پھر سے خلیوں کی غیر معمولی نشونما کے امکانات کتنے ہیں؟۔ 

بےضرر دماغ کے ٹیومر کی درجہ بندی 1 سے 2 میں کی جاتی ہے جس میں یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ بڑھ رہے ہیں اور علاج کے بعد دوبارہ ہونے کا امکان کم ہے یا نہیں۔

مہلک دماغ کے ٹیومر (درجہ 3 یا 4) میں سے ہوتے ہیں اس میں یا تو ٹیومر کی ابتدا دماغ سے ہی ہوتی ہے یا پھر کہیں اور سے (ثانوی ٹیومر) دماغ میں منتقل ہوکر پھیل جاتے ہیں۔ ان کے معالجے کے بعد ٹیومر کا دوبارہ بڑھ جانے کا زیادہ امکان ہے۔