بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا

610

27 فروری 2019 کو پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں شکست کھا کر پاک سرزمین پر گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے پاک فوج کو کیا بیان دی تھا؟ ابھی نندن کا خصوصی بیان سامنے آگیا۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن نے اپنے بیان میں کہا کہ پیراشوٹ سے نیچے آتے ہوئے میں نے دونوں ملک دیکھے، اوپر سے مجھے دونوں ممالک میں کچھ فرق پتہ نہیں چلا، گرنے پر پتہ نہیں تھا میں پاکستان میں ہوں یا اپنے دیس بھارت، مجھے دونوں ملک ایک جیسے ہی لگتے تھے۔

Saved from furious Pakistani mob, captured Indian pilot Abhinandan  Varthaman becomes bloodied face of Kashmir crisis | South China Morning Post

ابھی نندن نے کہا کہ پاک فوج کے کپتان نے مجھے ان لوگوں سے بچایا، وہ یونٹ تک لے کر گئے، جہاں مجھے طبی امداد دی گئی، اس کے بعد مجھے اسپتال لے جایا گیا جہاں میرا معائنہ ہوا، پاکستان آرمی ایک پروفیشنل فورس ہے۔

بھارتی پائلٹ نے کہا کہ پاک فوج کی دلیری سے بہت متاثر ہوا، مجھے صرف یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیئے، لڑائی تب ہوتی ہے جب امن نہیں ہوتا، مجھے نہیں پتہ کہ امن لانے کیلئے کیا کرنا چاہیئے۔

Pakistan frees captured Indian pilot Abhinandan in peace gesture - DAWN.COM

ابھی نندن نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ آپ کو پتہ نہ مجھے پتہ ہے۔ ہمیں تھوڑا آرام  سے سوچنا ہے۔

بھارتی پائلٹ نے کہا کہ میں نے پاک فوج کو باصلاحیت اور پیشہ ور اور نڈر پایا۔ پاک فوج نے بہترین اور متاثر کن صلاحیت کا مظاہر ہ کیا۔