کے یو جے (دستور) کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ جاری

323

کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سالانہ انتخابات 2021 کے لیے کراچی پریس کلب میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے یو جے دستور کے سالانہ انتخابات برائے 2021 میں “دی ڈیموکریٹس پینل” اور “دستور پینل” کے درمیان مقابلہ ہے۔

سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح 9 بجے شروع ہوچکا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

دی ڈیموکریٹس پینل کے امیدواروں میں صدر کے لیے راشد عزیز، نائب صدور اسلم خان اور وکیل الرحمن، سیکریٹری کے لیے موسی کلیم (بلا مقابلہ منتخب)، جوائنٹ سیکر یٹری سید نبیل اختر (بلا مقابلہ منتخب) اور عادل ظفر خان (بلا مقابلہ منتخب)، خزانچی کے لیے محمد بلال طاہر (بلا مقابلہ منتخب)، انفارمیشن سیکرٹری حماد حسین شامل ہیں۔

جب کہ ایگزیکٹو کونسل کے ممبران میں عاطف خان، عاصم بھٹی، فہمیدہ یوسفی، خالد خان، منصور خان، عبدالقادر منگریو، جمال خورشید، سید فرید عالم اور محسن احمد امیدوار ہیں۔

دوسری جانب دستور پینل کی جانب سے صدر کے لیے ناصر محمود، نائب صدر طارق اسلم اور انفارمیشن سیکرٹری سید سرمد عابد امیدوار ہیں۔

دستور پینل کے ایگزیکٹو کونسل کے ممبران میں عبدالرحمان فاروقی، احسان گلزار جتوئی، بلال جتوئی، جاوید صدیقی اور موسیٰ غنی شامل ہیں۔