اسلامی قوانین پر عمل سے خاندان کا تحفظ ہوگا، نفیسہ رکن الدین

274

کراچی(نمائندہ جسارت)خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے خاندان کے ادارے کا تحفظ اسلامی قوانین پر عمل درآمد کرنے میں ہے مذہب سے دوری نے معاشرے کو افراط و تفریط میں مبتلا کر دیا ہے یہ بات ناظمہ ضلع کیماڑی نفیسہ رکن الدین نے پاک کالونی اور رشید آباد کے علاقے میں ”مضبوط خاندان، محفوظ عورت، مستحکم معاشرہ مہم “ کے حوالے سے یوتھ اور خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے مزید کہاکہ آپکے دور سے خواتین کی نمایاں حیثیت سامنے آئی ہے ہمیں بے حیائی کے کلچر اور اس کی تباہ کاریوں سے خود بھی بچنا ہوگا اور اپنی نوجوان نسل کو بھی اس وبا سے بچانا ہوگا ، بعد ازاں پوسٹر سازی کا مقابلہ ہوا اور جیتنے والی یوتھ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔