جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سیاسی و انتخابی تربیتی ورکشاپ کل ہوگی

117

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیاسی و انتخابی تربیتی ورکشاپ کل مورخہ 28صبح10بجے مرکز تبلیغ اسلامی شاہ مکی روڈ میں منعقدہ ہوگی۔ امرائے اضلاع وقیمین، ضلعی صدر و سیکرٹریز، ارکان سیاسی و انتخابی کمیٹیز و دیگرشرکت کریں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ہونگے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ، صوبائی نائب امیر ممتاز حسین سہتو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ حافظ طاہر مجید، عبدالوحید قریشی اور امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان خطاب کریں گے۔