راشد نسیم کل ایک روزہ دورے پر ٹھٹھہ پہنچیں گے

127

کراچی(نمائندہ جسارت)مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم کل 28 فروری کو ٹھٹھہ و بدین کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ جہاں پر وہ دیگر مصروفیات کے علاوہ سیرت النبی کے موضوع پر منعقدہ اسٹڈی سرکل کی صدارت کریں گے۔ اسٹڈی سرکل میں جماعت اسلامی کے مقامی ارکان و دیگر ذمے داران شرکت کریں گے۔