پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر17بھارتی ماہی گیروں گرفتار

108

کراچی(صباح نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر17 بھارتی ماہی گیروں کوگرفتار کیا ۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیر پاکستانی حدود انڈس ڈیلٹا پر مچھلی کا شکار کر رہے تھے۔ پاکستان سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 17 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ ان کی3 لانچیںتحویل میں لی گئی ہیں۔