ایم کیو ایم سینیٹ الیکشن تحریک انصاف کیساتھ ملکر لڑے گی ،سید امین الحق

218
حیدرآباد©:وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق تقریب سے خطاب کررہے ہیں

حیدرآباد(آن لائن) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں اور ان ہی کے ساتھ مل کر سینٹ کا انتخاب لڑیں گے۔ ہم صوبے اور ملک کی عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت شہری سندھ کو سہولیات سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔ سندھ میں بزنس فرینڈلی ماحول نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مختلف کمپنیاں پنجاب اور کے پی کے منتقل ہورہی ہیں۔وہ حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی صلاح الدین، صابر قائم خانی، ایم کیوایم کے زونل آرگنائزر ظفر احمد صدیقی اور دیگر بھی موجو دتھے۔ سید امین الحق نے کہاکہ گزشتہ دنوں سینٹ کے امیدوار اور سابقہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایم کیوایم سے رابطہ کیا تھا کہ وہ دفتر آنا چاہتے ہیں تو ہم نے کہاکہ ہمارے دروازے سب کےلیے کھلے ہیں ، انہوں نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں حکومتی اتحادی جماعتیں سندھ سے 5سیٹیں جیتیں گی ، اتحادی جماعتوں کے پاس صوبہ سندھ میں سینیٹ کی سیٹوں کےلیے اراکین کی اکثریت موجود ہے۔