سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی روہڑی نے رابطہ عوام الناس کا آغاز کردیا، روہڑی میں ذمے داران و کارکنان نے دعوتی وفد کی صورت میں نیو یارڈ روہڑی میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی، جامع مدنی مسجد نیو یارڈ میں بعد نماز مغرب درس قرآن کی بھی دعوت دی گئی، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔