لاڑکانہ، کتوں نے پانچ سالہ بچی فرحانہ کھوکھر پر حملہ کرکے زخمی کردیا

156

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو کے گاؤں راضی خان میں کتوں نے کھیلنے کے دوران پانچ سالہ بچی فرحانہ کھوکھر پر حملہ کرکے زخمی کردیا، جسے ورثاء کی جانب سے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی ایک آنکھ ضائع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے جسم کے مختلف حصوں پر ٹانکے لگاکر انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش کے احکامات پر تھانہ وارث ڈنو ماچھی میں سرکار کی مدعیت میں یوسی وڈا بوسن کے سیکرٹری پیر بخش چانڈیو پر مقدمہ درج کیا گیا۔ سرکار کی طرف سے اے ایس آئی غلام سرور گھانگھرو کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔