سکھر ،یوسی 3 کے وائس چیئرمین کی والدہ سڑک کے حادثے میں جاں بحق

167

سکھر(نمائندہ جسارت)معروف مقامی سیاسی رہنما گلزار بھٹو کی اہلیہ اور اور یوسی 3 کے وائس چیئر مین ممتاز بھٹو عرف محمدی کی والدہ نوری آباد کے قریب دادا بھائی کے قریب ایک روڈ حادثے میں جاںبحق ہو گئیں۔ تیز رفتاری کے باعث کوچ الٹ گئی جس میںخاتون فوت جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔