ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں اردلی روم کا انعقاد

244

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں اردلی روم کا انعقاد ہوا، جس میں 40 پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے جن میں 14 سابق پولیس اہلکاروں نے سروس پر بحالی کی درخواستیں دی تھیں، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے 8 سابقہ کانسٹیبل علی حسن قریشی، علی ڈنو جاگیرانی، آصف علی سولنگی، رستم علی کلھوڑو، امتیاز علی کیھر، آصف علی سولنگی، حاکم علی جکھرو اور محمد امین بھبھڑو کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے انہیں نوکری پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ 3 سابقہ پولیس اہلکاروں سید زمان علی شاہ، عاشق علی میرانی اور راجکمار اوڈ کی بحالی کی درخواستوں کو مسترد کردیا کرکے 3 سابقہ پولیس اہلکاروں حاکم علی بھٹی، مختار علی اور امام بخش شیخ کو جبری ریٹائرڈ کردیا، ڈی آئی جی نے انسپکٹر محمد صادق اوٹھو کا شوکاز فائنل جبکہ معطل سب انسپکٹر انیس احمد شیخ کو بحال کرکے اے ایس آئی علی ڈنو، گل حسن بروہی، ہیڈ کانسٹیبل عباس علی جونیجو اور حبدار علی جھتیال کی میجر پنشمنٹ کے درخواستوں کی انکوئری ایس پی ہیڈ کوارٹر لاڑکانہ کو دینے کے احکامات کیے۔ اس کے علاوہ ای ایس آئی رکن الدین اور کانسٹیبل عاشق علی اوڈھانو کی میجر پنشمنٹ ختم اور کانسٹیبل رضا محمد اور علی بلاول چاچڑ کی میجر پنشمنٹ سے معافی کی درخواستوں کو مسترد کردیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے سب انسپکٹر اللہ ڈنو جامڑو اور کانسٹیبل خالد حسین کو نوکری سے برطرف کردیا۔