شکارپور، جے یو آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ 26 مارچ کو ہوگا

228

شکارپور (نمائندہ جسارت ) جے یوآئی تحصیل شکارپور کی طرف سے 26 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے تیاریاں تیز کردی گئیں ، یونین کونسلوں میں دوروں کے شیڈول تیار، گھر گھر مہم چلا کر لانگ مارچ کامیاب کروائیں گے، امیر مولانا عبدالشکور شیخ۔ جمعیت علماء اسلا م تحصیل شکارپور کے مجلس عاملہ کا اہم اجلاس زیر صدارت امیر مولانا عبدالشکور شیخ کے نائب امیر مولانا عبدالغفور بکھرانی کے مدرسے میں منعقد ہوا، جس میں مولانا ثناء اللہ بھٹو، مولانا خاوند بخش بکھرانی، مولانا سراج احمد کاکیپوتہ، مولانا محمد سلیمان پہوڑ، حافظ عبدالخالق بروہی، مولانا عزیز احمد بروہی اور غلام مصطفی سمیت دیگر نے شرکت کیا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن کی طرف اعلانیہ 26 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے یونین کونسلوں میں دورے تیز کیے جائیں گے اور یونین کونسلوں کے عہدیداروں کو ساتھ لیکر گھر گھر مہم چلائیں گے۔ امیر مولانا عبدالشکور شیخ نے مزید کہا کہ 26مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا ، تحصیل شکارپور سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، عوام سے کیے گئے وعدوں سے مکر چکی ہے، روز مرہ کی اشیاء سیکڑوں فیصد مہنگے کردیے گئے ہیں۔ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، موجودہ حکومت کے رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں، اب پی ڈی ایم ملک پر راج کرے گی۔