اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 158روپے ہوگئی

200

کراچی (اسٹاف رپورٹر )اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 30پیسے سستا ہوگیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر بھی گراوٹ کا شکار رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.35روپے سے گھٹ کر 158.10روپے اور قیمت فروخت 158.40 روپے سے گھٹ کر158.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے سے گھٹ کر158 روپے اور قیمت فروخت 158.60 روپے سے گھٹ کر158.30روپے پر آگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 2.30 روپے کی نمایاں کمی سے 192.30 روپے سے گھٹ کر 190روپے اور قیمت فروخت 193.50 روپے سے گھٹ کر 191.50 روپے ہوگئی۔