پاکستان پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے عہدے داران کا دورہ کاٹی

214

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر (پی اے پی پی ) کے وفد نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر سلیم الزماں، چیرمین و سی ای او کائٹ زبیر چھایا، کاٹی کی قائمہ کمیٹی برائے میڈیا جوہر قندھاری، سینئر نائب صدر زکی شریف اور نائب صدر نگہت اعوان نے وفد کا خیر مقدم کیا۔ صدر کاٹی سلیم الزماں نے اس موقع پر تجارتی فروغ سے متعلق میڈیا کے کردار اور بالخصوص فوٹو جرنلسٹوں کی خدمات کوسراہا۔انہوں نے کہا کہ فوٹو جنرلسٹ اپنی پیشہ وارانہ خدمات کی انجام دہی میں شہادتیں بھی پائیں اور وہ ایک فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کررہے ہیں۔صدر کاٹی کا کہنا تھا کہ فوٹو جرنلسٹس کی خدمات کا حکومتی اور سماجی سطح پر اعتراف ہونا چاہیے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافر (پی اے پی پی ) کے صدر محمد جمیل کی سربراہی میں کاٹی کا دورہ کرنے والے وفد میں سیکرٹری جنرل سید عباس، خازن سید عمران علی، شکیل قریشی سلطان سومرو اور شبیر احمد بھی شریک ہوئے۔