میٹرو پاکستان نے حکومت پاکستان کی کوویڈ19ریلیف سپورٹ میں توسیع کردی

216

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میٹرو پاکستان نے اپنے کوویڈ19ریلیف سپورٹ پروگرام کے تحت عالمی وباء کے خلاف جاری جنگ کے لیے ایک بار پھر حکومت پاکستان کی معاونت کردی ہے۔میٹرو پاکستان نے اپنی اس کاوش کے ضمن میں لاہور، اسلام آباد، اور کراچی میں فرنٹ لائن ورکرز اور قرنطینہ سینٹرز کے لیے15ہزار حفاظتی کٹس کا عطیہ شہری انتظامیہ کے حوالے کیا۔ان کٹس میں صفائی ستھرائی کی مصنوعات اور ذاتی حفاظت کے آئٹمز جیسے صابن،فلور واشنگ پاؤڈر،سینیٹائرز،وائپس اور ہینڈ واش وغیرہ شامل ہیں۔گزشتہ برس میٹرو پاکستان نے ایک اچھے کارپوریٹ شہری ہونے کے ناطے حکومت پاکستان اور عوام کو کوویڈ19کے خلاف جنگ کے لیے 2750اعلیٰ معیاری فل باڈی حفاظتی سوٹ،2000فیس ماسک، 2200 حفاظتی کٹس،908فوڈ ہیمپرز اور 2400کھانے کے باکس فراہم کیے تھے۔