اسٹینڈرڈ چارٹرڈکو23.6ارب روپے کا منافع

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ (پاکستان)لمٹیڈ نے سنہ 2020ء کے لیے اپنے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق بینک کو، سال کے دوران، 23.6 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہو ا ہے۔سال بمقابلہ سال کے حوالے سے ،انٹریسٹ کی شرحوں میں نمایاں کمی اور کورونا کی وبا کے باعث غیر یقینی صورت حال کے باوجود مجموعی محصولات میں 5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کلائنٹ سے حاصل ہونے والے محصولات میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔اخراجات کا نظم و نسق نہایت عمدہ رہا اور اِن میں، سال بمقابلہ سال کے حوالے سے، صرف 4فیصد اضافہ ہوا۔