نیسلے پاکستان کا مالی سال 2020کے لیے مالیاتی نتائج کا اعلان

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیسلے پاکستان نے مالی سال 2020 کے لیے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں2.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 118.8 بلین روپے آمدن کا اعلان کیا ہے ۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث غیر معمولی صورتحال کے باوجود کمپنی بلا رکاوٹ سپلائی اور مصنوعات کی دستیابی ، جدت طرازی اور تزین و آرائش کے لیے کیے جانے اقدامات ، عدی تقسیم میں توسیع اور برانڈز میں سرمایہ کاری کے ذریعے آمدن میں اضافہ کرنے میں کامیاب رہی۔