چیئرمین پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کے مرحوم انجینئر کو خراج عقیدت

354

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے قلیل عرصے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر کرنے والے سول انجینئر کفیل الدین احمد مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے جمعہ کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کفیل الدین احمد کے نام سے تختی کی نقب کشائی کی۔سول انجینئر کفیل الدین احمد مرحوم نے 3 ماہ کے قلیل عرصے میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انکلوژر تعمیر کیے تھے، اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد 1955میں یہاں پاکستان اور بھارت کا ٹیسٹ منعقد ہوا تھا۔تختی کی نقب کشائی کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اسٹیڈیم کے سول انجینئر کفیل الدین احمد مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔