پی ایس ایل میں آج بچوں میں کینسر کا دن منایا جائیگا

206

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ بچوں میں کینسر کے مرض سے آگاہی کی مناسبت سےآج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گولڈن ربن ڈے منایا جائے گا۔ اس روز کینسر میں مبتلا 2 بچوں کو اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی دستخط شدہ شرٹس بطور تحفہ دی جائیں گی۔اسی طرح 12 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ڈبل ہیڈر میچز کے موقع پر پنک ربن ڈے منایا جائے گا۔اس روز ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پہلے میچ جبکہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں دوسرے میچ میں مدمقابل آئیں گی۔