پاکستان اسٹاک،61 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی

223

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری جمعہ کواتار چڑھائو کے بعد مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 100.61پوائنٹس کی کمی سے 45865.02 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ61.63فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو55ارب31کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت سے 2.34 فیصد زائد رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز سے ہی نئی سرمایہ کاری کا زبردست رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46239پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کے سبب حصص فروخت کا دبائو بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مندی کے سبب انڈیکس 45759 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 45800کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیا ورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس100.61پوائنٹس کی کمی سے 45865.02 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس26.07پوائنٹس کی کمی سے 19173.08پوائنٹس ،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 211.72 پوائنٹس کی کمی سے31436.15 پوائنٹس اور کے ایم آئی30 انڈیکس 113.36 پوائنٹس گھٹ کر76278.37 پوائنٹس رہ گیا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر416کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 144کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 257میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔جمعہ کو47 کروڑ 99 لاکھ 81 ہزار 138شیئرز کا کاروبار ہوا ۔