بلوچستان میں خدمات پر چائنا پاورحب جنریشن کمپنی کے لیے4ایوارڈز

193

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سالانہ سی ایس آر ایوارڈ کی تقریب میںگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کو بلوچستان کے علاقوں حب اور لسبیلہ میں شاندار سماجی اور ترقیاتی خدمات فراہم کرنے پرسراہا ۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورتھے جبکہ تقریب میں وزیرِاعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر کے علاوہ حکومتی اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ کمپنی سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی کو کورونا کے دوران خدمات پر سی ایس آر ایکسیلینس ایوارڈ، تعلیم اور وظائف فراہم کرنے میں ایکسیلینس ایوارڈ،کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اینڈ سروسز میں ایکسیلینس ایوارڈاور سسٹینیبلٹی انیشیٹی وایکسیلینس ایوارڈسمیت چار مختلف کیٹگریز میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر سی پی ایچ جی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رین لی ہوئی نے بلوچستان کی مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے لیے کمپنی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے تجارتی آپریشنز کے آغاز سے قبل ہی علاقے کے کم مراعات یافتہ طبقے کو مدد فراہم کر تی رہی ہے۔ کورونا کی وبا کی دوران ہم اپنے پلانٹ کے ارد گرد کے علاقوں میںلوگوں کی بہتری کے لیے بلوچستان حکومت کو مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔