پاک بھارت جنگ بندی پر اقوام متحدہ اور امریکاکا خیرمقدم

82

نیو یارک (آن لائن) اقوام متحدہ اور امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور دیگر سیکٹرز پر جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوے کہا ہے کہ ا مید ہے دونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایل او سی جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی طرف سے جاری مشترکہ بیان سے حوصلہ ملا۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ امید ہے دونوں ممالک میں مزید بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔ ترجمان وائٹ ہاو¿س جین ساکی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس پیشرفت کومزید آگے بڑھائیں۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر جنگ بندی جنوبی ایشیا میں امن اوراستحکام کےلیے مثبت پیشرفت ہے، جنوبی ایشیا میں وسیع تر امن اور استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے۔