حیدرآبادمیں کتوں کے کاٹنے سے 2 سالہ بچی جاں بحق

234

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کتوں نے ایک اور معصوم جان لے لی سندھ یونیورسٹی کالونی میں 2سالہ ایمان جاں بحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی کالونی جام شورو کی رہائشی2سالہ ایمان ولد ذوالفقار سہتو پرگھر کے باہر کھیلتے ہوئے علاقے کے کتوں نے حملہ کردیا جس کے باعث بچی شدید زخمی ہوگئی جسے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ، اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے ۔واقعہ رکن اسمبلی ملک اسد سکندر کے حلقہ پی ایس82میں پیش آیا۔ مکینوں نے واقعے کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ جامشورو میں آوارہ کتوں نے زندگی اجیرن کردی ہے معصوم بچے، بزرک و جوان کوئی بھی محفوظ نہیںہے۔ذرائع کے مطابق حیدرآباد،کوٹری ،جا مشورو سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مو¿ثر کارروائی نہ ہونے کے باعث کتوں کے لشکر موجود ہےں جو بالخصوص رات کے اوقات اور نماز فجر کے لیے جانے والے حضرات کو پریشان کرتے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھاکہ جس علاقے میں کتے کے کاٹنے کا واقعہ پیش آئے گا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہو گا۔