پی ایس ایل، زلمی نے گلیڈی ایٹرز کو پچھاڑ دیا، 3 وکٹوں سے کامیاب

100

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے کپتان وہاب ریاض کی اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے3 وکٹوں سے شکست دے دی۔اسے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد کی 81 رنز کی شان دار اننگز کی بدولت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کا سب بڑا اسکور 7 وکٹوں پر 198 رنز بنا کر پشاور زلمی کو ایک مشکل ہدف دے دیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔صائم ایوب اور کیمرون ڈیلپورٹ نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا مگر محمد عمران نے 15 کے اسکور پر ڈیلپورٹ کو آو¿ٹ کردیا۔کیمرون ڈیلپورٹ نے صرف 2 رنز بنائے تھے، جس کے بعد کرس گیل کی جگہ ٹیم میں آنے والے جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز فاف ڈیوپلیسی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آو¿ٹ ہونے والے دوسرے بلے باز صائم ایوب تھے جو 19 گیندوں پر 21 رنز بنا کر رن آو¿ٹ ہوئے تاہم ٹیم کا اسکور 48 رنز تھا، جس میں زیادہ حصہ ڈیوپلیسی کا تھا۔فاف ڈیوپلیسی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرکے یہ عندیہ دیا کہ وکٹ سے بلے بازوں کو مدد مل رہی ہے لیکن وہ وہاب ریاض کی گیند پر ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ڈیوپلیسی نے 26 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ سرفراز احمد 19 ویں اوور میں وہاب ریاض کو 3 چوکے اور ایک چھکا لگانے کے بعد 81 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے۔پشاور زلمی کی بیٹنگ کی شروعات بھی ناقص تھیں اور کامران اکمل نے محتاط رویہ اپنایا اور8 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا کر عثمان شنواری کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔ملتان سلطانز کے خلاف گزشتہ میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کوہلر بھی گلیڈی ایٹرز کے خلاف ناکام ہوئے اور 27 رنز کے مجموعے پر ڈیل اسٹین کو وکٹ دے کر چلتے بنے، انہوں نے 4 رنز بنائے تھے۔امام الحق نے جارحانہ بیٹنگ کی اور شروع میں ہی چھکے اور چوکے مارنے کی کوشش کی۔حیدر علی اور امام الحق نے 58 رنز کی شراکت کی اور امام الحق کی وکٹیں 79 کے مجموعے پر زاہد محمود نے اڑادیں، جنہوں نے 41 رنز بنائے تھے۔شعیب ملک نے ٹیم کی ضرورت کے پیش نظر جارحانہ بیٹنگ شروع کی اور بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔حیدر علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 29 گیندوں پر 50 رنزبنائے اور ڈیل اسٹین اور ڈیوپلیسی کے گٹھ جوڑ کا شکار ہو کر زلمی کو چوتھا نقصان دے گئے۔ٹیم کو ایک تجربہ کار بلے باز کی ضرورت تھی اور وکٹ پر شعیب ملک موجود تھے، جو ایک مرتبہ پھر ٹیم کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوتے ہوئے 34 رنز بنا کر کٹنگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئے۔وہاب ریاض اور شرفین روتھرفورڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیل اسٹین اور حسنین کی گیندوں پر چھکے مار کر ٹیم کو جیت کے قریب لایا۔وہاب ریاض کو محمد حسنین نے آخری اوور کی پہلی گیند پر بولڈ کردیا جس کے بعد اگلی گیند پر ثاقب محمود رن آو¿ٹ ہوگئے۔محمد حسنین گیند پر قابو رکھنے میں ناکام ہوئے اور وائیڈ پر گیند باو¿نڈری سے باہر چلی گئی اور میچ یک طرفہ ہو گیا اور روتھر فورڈ نے چوکا مار کر ٹیم کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔