کسانوں کے بعد تاجر اور ٹرانسپورٹرز بھی مودی سرکار کے خلاف سراپا احتجاج

217
نئی دہلی: بھارت میں تاجروں اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے ہڑتال کے دوران ٹرک اڈے پر کھڑے اور مارکیٹیں بند ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف صرف کسان برادری ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے تاجر اور ٹرانسپورٹرز بھی سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کامیاب بنائی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مودی سرکار میں جنرل سیلز ٹیکس، پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت دیگر اقدامات کے خلاف جمعہ کے روز بھارت میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملک بھر کی تقریباً 40 ہزار تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے اس ہڑتال کی بھرپور حمایت کی ہے۔ اس دوران مارکیٹیں اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند رہیں۔