خلیج عمان میں سنگاپور جانے والے جہاز میں دھماکا‘ تحقیقات جاری

127

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) خلیج عمان میں سنگاپور جانے والے جہاز میں دھماکا ہوگیا۔ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کے مطابق ایم وی ہلیوس رے پر جہاز پر بہاماس کا پرچم لہرا رہا تھا ۔ الجزیرہ کے مطابق جہاز ایک اسرائیلی کمپنی کی زیر ملکیت ہے۔ بحرین میں متعین پانچویں فریگریٹ نے بتایا کہ انہیں ایم وی ہلیوس رے کو درپیش حادثے کے بارے میں علم ہے اور وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ واقعے میں جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا اور اس کا عملہ خیریت سے ہے۔ گزرنے والے دیگر جہازوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ اس مقام سے احتیاط سے گزریں۔ حادثے کے وقت جہاز عمان کے دارالحکومت مسقط کے قریب سے گزر رہا تھا۔ ڈرائی یاڈ گلوبل سیکورٹی کمپنی کے مطابق دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،تاہم تحقیقات جاری ہے۔