دفاع مضبوط بنانے کے لیے یورپی رہنماؤں کا آن لائن اجلاس

105

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے مابین سیکورٹی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے تناظر میں جمعہ کے روز آن لائن سربراہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں یورپی بلاک کو ممکنہ خطرات اور ان سے نمٹنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے مجوزہ مسودے کے مطابق تمام رکن ممالک متفق ہیں کہ عالمی سطح پر عدم استحکام کے باعث یورپ کو اپنی سیکورٹی کی ذمے داری خود ہی اٹھانا ہو گی۔