اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہردن عیاں ہورہی ہے‘ شبلی فراز

261

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ چِت بھی میری ، پٹ بھی میری ، انٹا میرے باپ کا ، اپوزیشن کیلیے وہی فیصلے قابلِ قبول ہیں جو ان کی منشا کے مطابق ہوں، الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا۔ ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کو انتہائی بے شرمی سے جھوٹ بولتادیکھ کرشیطان بھی کہتا ہوگاگریٹ ورک استاد جی۔