حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے بکتر بند میں سندھ اسمبلی پہنچایا گیا

207

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے سندھ اسمبلی پولیس بکتر بند گاڑی میں پہنچایا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے اسمبلی لانے والی بکتر بند گاڑی میں اے سی بھی نہیں چلتا ہے، سعید غنی ایک سیاسی ورکر ہیں ان کو شرم کرنی چاہیے ہم نے جب ڈاکٹر رضوان کی رپورٹ بتائی تو سعید غنی کو شکایت ہوگئی ہے۔