آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 2 برس مکمل، پاک فضائیہ کا نغمہ جاری

179

اسلام آباد (صباح نیوز) پاک فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 2 برس مکمل ہونے پر اس میں حصہ لینے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے نیا ملی نغمہ جاری کردیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نغمہ ‘صدائے پاکستان’ ملک کے مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق یہ ملی نغمہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات و بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019 ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔