بیٹی کے قتل کی مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

106

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سولہ سالہ بیٹی ثمرین کے قتل کے جرم میں سزا کی اپیل مسترد کردی۔سندھ ہائیکورٹ نے مجرم باپ کو پھانسی کی سزا دینے کا حکم برقرار رکھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ شواہد کی روشنی میں مجرم باپ کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں،سیشن عدالت نے جرم ثابت ہو نے پر خلیل احمد کو پھانسی دینے کا حکم دیا تھا۔