وزیر خارجہ کاپاکستان اورملائیشیا کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھا نے پر زور

217

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ ملائیشیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ملائیشیا میں پاکستانی محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔