سی پیک بلوچ عوام کی خوشحالی کا باعث بنے گا، سردار مسعود

165

مظفرآباد (صباح نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بلوچستان کو پاکستان کے ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب بلوچستان خوشحال ہو گا تو پورا پاکستان خوشحال ہوگا۔ چین پاکستان راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں تعمیر و ترقی اور بلوچ عوام کی خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔جمعہ کو ایوان صدر میں لسبیلہ پریس کلب کے صدر الیاس کمبوہ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور ان وسائل کو ترقی کے لیے بروئے کار لایا جائے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ صوبے کے عوام کو پہنچے گا۔ بلوچ عوام اس بات پر یقین اور اعتماد رکھیں کہ آزاد کشمیر سمیت پورا پاکستان انہیں خوشحال اور ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا ہے اور ان شا اللہ وہ وقت دور نہیں جب دنیا بھر سے سرمایہ کار بلوچستان آئیں گے اور بلوچ نوجوانوں کے لیے روزگار، کاروبار اور خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ انہوںنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت ظلم و جبر کا شکار کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی اور بھائی چارے کا اظہار کرنے پر بلوچستان کے عوام، حکومت اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا میڈیا وہاں کے نوجوانوں میں یہ شعور بیدار کرے کہ آنے والے وقت میں صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جو نئے موقع پیدا ہوں گے ۔