پشاور زلمی نے سنسی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ کو شکست دیدی

42

کراچی( رپورٹ: وزیر قادری) پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں پشاور زلمی نے199 رنز کا ہدف دیا تھا جو پشاور کی ٹیم نے 19.3 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ 199 رنز کے تعاقب میں پشاور کی اننگز کا آغاز امام الحق اور کامران اکمل نے کیا ‘ صرف 13 کے اسکور پر کامران اکمل آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ٹام کیڈمور صرف 4 رنز بناکر چلتے بنے تاہم امام الحق نے مزاحمت جاری رکھی اور 41 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے۔جس کے بعد حیدرعلی اور شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم ڈیل اسٹین کی گیند پر وہ کیچ دے بیٹھے جب کہ کچھ ہی دیر بعد شعیب ملک بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 5 وکٹیں گرنے کے بعد پشاور زلمی کو میچ جیتنے کے لیے 30 گیندوں پر 54 رنز درکار تھے اور کوئٹہ کی جیت یقینی تھی تاہم وہاب ریاض اور رادرفورڈ نے چھٹی وکٹ کے لیے 48 رنز کی شراکت بنادی جس کی بدولت پشاور کی ٹیم نے 19.2 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔19 ویں اوور میں حسنین نے وہاب ریاض کی وکٹ حاصل کی اور اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ کرکے پشاور کی جیت کے امکانات روشن کیے تاہم محمد حسنین نے 19 ویں اوور کی تیسری گیند وائٹ کراکر مزید 4 رن پشاور کی جھولی میں ڈال دیے جس کے باعث پشاور میچ جیت گیا۔اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی کوئٹہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔پشاور زلمی کے حیدر علی کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔