چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے عراقی وزیر دفاع کی ملاقات

180

راولپنڈی (صباح نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا سے عراقی وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عراق کے وزیر دفاع کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر عراقی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔