ائرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والے ملزم پر فرد جرم عاید

282

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے کوائرپورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والے سرمد صدیق پر عدالت نے ملزم پر فرد جرم عاید کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ائر پورٹ حملہ کیس میں بری ہونے والے سرمد صدیقی کے خلاف فورتھ شیدول کیس کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سرمد صدیقی پر فرد جرم عاید کردی۔ ملزم کے صحت جرم سے ا نکار پر عدالت نے مقدمے کے آئی او او گواہان کو نوٹس جاری کردیے۔ سرمد صدیقی کے خلاف فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج ہے، سرمد صدیقی اے پی ایم ایل سندھ کے کنوینر ہیں،فورتھ شیڈول کے تحت مقررہ وقت پر تھانے میں حاضری لگانا ضروری ہوتا ہے۔