کے یو جے دستور کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات برائے سال2021-22 کے لیے پولنگ آج بروز ہفتہ کراچی پریس کلب میں ہو ںگی، الیکشن کمیٹی کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر کی،سیکرٹری انفارمیشن اورممبر گورننگ باڈی کی9نو نشستوں پر رائے شماری ہوگی۔ پولنگ صبح9 تا شام5 بجے بغیر کسی وقفے کے جا ری رہے گی،چیف الیکشن کمیشن کے مطابق سالانہ انتخا با ت سے متعلق تما م انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیںآج کے یو جے کے اراکین حق رائے دہی استعمال کر تے ہوئے اپنا نما ئندہ منتخب کر ینگے۔سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل اور دستور پینل کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ سیکرٹری‘ جوائنٹ سیکرٹریِز ‘ نائب صدور اور خازن کی نشستوں پر دی ڈیمو کریٹس کے امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔