پی ٹی آئی نے 3برس میںہمارے5سال سے زیادہ قرض لیے‘ محمد زبیر

128

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب الیکشن سے پہلے قرضوں کو لیکر کہتے تھے کہ یہ کرپشن ہوئی ہے میں انکو نہیں چھوڑونگا ۔بعد میں یہ بات ہوئی بھی کمیشن بھی بنا کہ قرضے کیوںلیے گئے ان میں کرپشن ہوئی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم صاحب الیکشن سے پہلے قرضوں کو لیکر کہتے تھے کہ یہ کرپشن ہوئی ہے میں انکو نہیں چھوڑونگا ۔انہوں نے کہا آپ نے ان تین سالوں میں جو قرضے لیے وہ ن لیگ کے پانچ سالہ دور سے زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا وہ جو کمیشن کی رپورٹ تھی وہ آج تک نہیں آئی، اسے چھپا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا اصل میں انکوائری تو انکی ہونی چاہیے تھے, قرضے انہوں نے زیادہ لیے تھے ۔ انہوں نے کہا اسوقت جو وزیر تھے وہ حفیظ شیخ تھے, انکو اسوقت رپورٹ میں نامزد بھی عمران خان نے کیا تھا ۔ انہوں نے کہا اب ان ہی کو سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا گیا ۔ انہوں نے کہا حفیظ شیخ صاحب اسوقت ہی پاکستان آتے ہیں جب گاڑی پر جھنڈا لگا ہو ۔ انہوں نے کہا جب یہ حکومت سے جاتے ہیں تو اگلے ہی دن ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ حفیظ شیخ کون ہیں ؟ انکے اثاثے پاکستان میں نہیں ،یہ رہتے نہیں پاکستان میں۔پتا تو کریں یہ کون ہیں ؟ انہوں نے کہا آئی ایم اور ورلڈ بنک کے کہنے پر اسد عمر کو ہٹا کر حفیظ شیخ کو لگا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا جنکے اثرات یہ ہیں کہ پاکستان کی معیشت کی تباہ ہو گئی ۔ انہوں نے کہا اب یہ کہہ رہے ہیں کہ حفیظ شیخ کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے کہا انکے کارکن پوچھیں تو سہی کہ یہ کون ہیں اگر یہ منتخب ہو جاتے ہیں تو ملک کی معیشت تباہ کر دینگے جو ورلڈ بینک چاہتا ہے۔