مفرور قاتل اور منشیات فروشوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

174

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر میں چھاپامار کارروائیوں کے دوران 20ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ملزمان مفرور قاتل،منشیات فروش اور دیگر جرائم میں ملوث بتائے جاتے ہیں پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹر سائیکلیںو دیگر سامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ،جبکہ ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ بھی ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں ڈیزل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرآباد پولیس نے مگسی محلہ میں چھاپامارکر قتل کے مقدمے میں ملوث مفرور ملزم بادشاہ مگسی کو گرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزم انتہائی خطرناک مطلوب ملزم ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے، نیو کراچی پولیس نے2 منشیات فروشوں تنویر ولد محمد نذیر اور سمیر ولد محمد اسلم کو گرفتار کرلیا ۔گبول ٹاؤن پولیس نے 2 منشیات فروشوں محمد فیضان ولد عثمان اور محمد نذیر ولد دین محمد ،شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بین الصوبائی ڈرگ سپلائر گروہ کے دو کارندے محمد اسماعیل اور ریاض علی کو گرفتار کرلیا نیپیئر پولیس نے منشیات فروش راحیل ،کلری پولیس نے منشیات فروش بابر،ڈاکس پولیس نے2 منشیات فروش عجب خان اور غلام قادر،خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 4 موٹر سائیکل چوروں عبدالرشید ، عمیر ، محمد اسلم اور برنا ناز،ناظم آبا دپولیس نے 2 موٹرسائیکل لفٹرز محمد فیضان اور صادق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ملزم حسن جبکہ ٹرک کے ذریعے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ٹرک سے ڈرموں میں بھرا 12 سو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا،جبکہ ڈرائیور گاڑی چھوڑی کر فرار ہوگیا۔ادھراورنگی ٹائون مومن آباد چوک بجلی نگر کے قریب عوام نے لوٹ مارنے والے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانا رہے تھے کہ 15 مدد گار پولیس موقع پرپہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ سعید آباد سیکٹرفورسی میں عوام نے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بناڈالا اطلاع ملنے پر 15 مددگار پولیس موقع پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دو موٹر سائیکل اورایک پستول برآمد کرلیا۔گارڈن کے علاقے رامسوامی میں بھی لوٹ مار کرنے والے ایک ڈکیت کو عوام نے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانا بناڈالا اطلاع ملنے پر 15 مدد گار پولیس موقع پرپہنچی اور ملزم کوحراست میں لے کر ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی،جبکہ ساتھی فرار ہوگیا،ملزم کو علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔